Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان انٹر نیشنل اسکول ، ناصریہ میں سالانہ انٹر ہاؤس مقابلہ

رپورٹ و تصاویر ۔ذکاء اللہ محسن۔ ریاض
    پاکستان انٹرنیشنل ا سکول ریاض سینیئر بوائز ونگ -1  میں منعقدہ تقریب کے مہمانِ خصوصی  ڈاکٹر ریاض خواجہ تھے جبکہ صدارت وائس پرنسپل گوہر رفیق نے کی۔ اس مقابلے میں5 ہاؤسز نے حصہ لیا اور ہر ہاؤس میں سے4,4 طلباء شریک ہوئے۔   نظامت  طالب علم سعود احمدنے کی۔ حافظ عادل نے  تلاوت کی سعادت حاصل کی۔   رانا آصف مسعود نے مہمان خصوصی کا مختصر تعارف پیش کیا ۔ پرنسپل طاہر رضا عابد نے کوئیز ماسٹر کے انتخاب کے لیے سوالات پوچھے۔  فہد صغیر’’ کوئیز ماسٹر 2017‘‘ منتخب ہوئے جبکہ شہیر احمددوسری اور عبداللہ ظفر نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ مہمان خصوصی ڈاکٹر ریاض خواجہ نے  اسکول انتظامیہ ، پرنسپل طاہر رضا عابد ، وائس پرنسپل گوہر رفیق اور لنک آفیسر عبد الشکورشیخ کا شکریہ ادا کیااور طلباء کی کاوشوں کو سراہا۔ لنک آفیسراور کمیونٹی ویلفیئر کونسلرعبد الشکورشیخ نے ڈاکٹر ریاض خواجہ کی آمد پر شکریہ ادا کیا اور کمیونٹی کے لئے ان کی خدمات کی تعریف کی ۔وائس پرنسپل گوہر رفیق نے تمام مہمانان گرامی کا شکریہ ادا کیا اور آخر میں جیتنے والے ہاؤسزاور طلباء کو انعامات اور ٹرافیاں دیں۔ سینیئر بوائز ونگ2  کے مقابلہ ذہنی آزمائش کے مہمان خصوصی پاکستان بزنس فورم کے چیئرمین شمشاد علی صدیقی تھے۔ ونگ ہیڈ سعادت اللہ خان نے تقریب کی صدارت کی۔ اکمل الیاس نے میزبانی کے فرائض انجام دیے۔جماعت ہفتم اے کے طالب علم عبداللہ خان کی تلاوت کلام پاک سے تقریب کا باقاعدہ آغازہوا۔ اختتام پر ہشتم ایچ کے طالب علم عبداللہ شاہ اول قرارپائے لیکن اب مقابلہ اہم مرحلے میں داخل ہو گیاکیونکہ 2طلباکے نمبر برابر تھے اس لیے ان دونوں سے مزید سوالات پوچھے گئے۔ دلچسپ مقابلے کے بعد ہفتم اے کے طالب علم فائق احمد نے دوسری پوزیشن حاصل کی جبکہ ہشتم اے کے محمد محمود تیسرے نمبر پر آئے۔مہمان خصوصی شمشاد علی صدیقی نے پوزیشن حاصل کرنے والے طلبا کے ساتھ ساتھ پوری انتظامیہ کو بھی مبارک باد پیش کی ۔   ونگ ہیڈ سعادت اللہ خان نے مہمان خصوصی کا شکریہ اداکیا ۔   
 سینیئر گرلز ونگ 1 کی تقریب کی مہمان خصوصی ریاض کئیر سینٹر کی ڈاکٹرفاخرہ افضل تھیں۔منتظم کے فرائض رومانہ قدیر نے ادا کیے۔دہم کی افنان شیر علی نے تلاوت قران پاک کی۔فاطمہ سعود نہم سی نے ان آیات کا ترجمہ پڑھا۔اس مقابلے میں5 ہاؤسز کی4,4 طالبات نے حصہ لیا۔پہلے دو راؤنڈمیں مختلف مضامین سے2,2 سوالات پوچھے گئے جبکہ آخری رائونڈ انفرادی تھا جس کے بعد نتیجہ کچھ یوں رہا۔عبدالعزیز ہاؤس کی سوہا حنیف نے پہلی پوزیشن ، ٹیپو ہاؤس کی مرویٰ رفیق  دوسری اورجناح ہاؤس کی اریج عنصر نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔مہمان خصوصی نے طالبات کو نصیحت کی کہ ہمیں دنیاوی تعلیم کے ساتھ اخروی تعلیمات کو بھی اپنانا چاہیے۔مہمان خصوصی ڈاکٹر فاخرہ افضل، وائس پرنسپل ثروت اقبال اور ونگ ہیڈ فضہ شاہد نے انعامات اور سرٹیفکیٹ تقسیم کیے۔تقریب کا اختتام قومی ترانے پر ہوا۔

شیئر: