سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک رواں ہفتے ایک نیا فیچر متعارف کروانے جارہی ہے جس کی مدد سے ایسی تمام پوسٹ جن میں صارفین کی توجہ حاصل کرنے کے لیے لائک یا کمنٹ مانگے گئے ہوں یا دوستوں کو ٹیگ کرنے کا کہا گیا ہوں ڈیموٹ کردی جائینگی۔ ایسی پوسٹ عموماً اس مقصد کیلئے کی جاتی ہیں تاکہ یہ نیوز فیڈ میں زیادہ عرصہ تک نظر آئیں اور ان پر مسلسل کمنٹس کی وجہ سے یہ نیوز فیڈ ترجیحات میں شامل رہیں تاہم اب فیس بک ایسے تمام پوسٹس کو ڈیموٹ کر دے گی اور یہ صارفین کی توجہ حاصل نہیں کر سکیں گی۔اس کے علاوہ ایسے پیجز جو مسلسل صارفین کی توجہ حاصل کرنے کی کوشش کررہے ہوں انہیں بھی ڈیموٹ کر دیا جائے گا۔