Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فیس بک پرکلرفل بیک گراؤنڈ کے بعد اب کلر فل کمنٹ

 
فیس بک جلد اپنے صارفین کے لئے کلرفل کمنٹ کے فیچر کا آغاز کرنے جارہا ہے۔ کلرفل اسٹیٹس کی طرح کلرفل کمنٹ کے فیچر میں بھی صارفین اپنے کمنٹ کے بیک گراو¿نڈ میں کوئی رنگ شامل کر سکیں گے۔فیس بک کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ہم ہمیشہ اپنے صارفین کے باہمی رابطے اور بات چیت کے لئے نئے طریقے اختیار کرتے رہے اور اب بھی ہم کمنٹ کے لئے نئے فیچرز پر کام کر رہے ہیں۔واضح رہے کہ فیس بک نے پچھلے سال دسمبر میں کلر بیک گراو¿نڈ پوسٹ فیچر کا آغاز کیا تھا۔
 

شیئر: