Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پارلیمان کا حصہ بننا چاہتی ہوں،ہیما مالنی

ماضی کی معروف اداکارہ ہیما مالنی نے اپنی سب سے بڑی سیاسی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ عوامی ووٹ سے منتخب ہوکر پارلیمان کا حصہ بننا چاہتی ہیں۔ 69 سالہ ہیما مالنی سے سوال کیا گیاکہ وہ سیاست میں اگلے پانچ سالوں میں خود کو کہاں دیکھتی ہیں تو اداکارہ نے کہا کہ مجھے راجیا سبھا میں سیٹ کی آفر ہوئی تو یہ میرے لئے کافی مشکل تھا ۔شروع میں مجھے ڈر لگا لیکن لوگوں نے میری مدد کی، سیاست سے متعلق بڑے خواب نہیں ،بس عوام کی خدمت کرنا چاہتی ہوں۔ وزیر بننے جیسا کوئی خواب نہیں۔میں ایک اداکارہ تھی اور لوگوں نے مجھے بےحد عزت دی۔
 

شیئر: