Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

رانی مکھرجی کی” ہچکی“ کا ٹریلر

بالی وڈ کی معروف اداکارہ رانی مکھرجی کی نئی فلم ہچکی کا ٹریلر منظرعام پر آگیا۔اس ٹریلر میں رانی ایک ایسی استانی کے روپ میں دکھائی دے رہی ہیں جو بار بار ہچکیاں لیتی ہیں۔ رانی اس فلم میں ایسی لڑکی کا کردا ر ادا کر رہی ہیں جو ایک اعصابی تکلیف کے سبب بار بار ہچکیاں لیتی ہے جس سے کلاس کے بچے متاثر ہوتے ہیں۔ رانی جہاں نوکری کیلئے جاتی ہیں وہاں انہیں ان کی ہچکی کے سبب برخاست کردیاجاتاہے۔ ”ہچکی“ کو رانی کے شوپر ادتیہ چوپڑا نے پروڈیوس کیا ہے۔ واضح رہے کہ رانی ادتیہ سے شادی کے 3برس بعدہچکی سے بالی وڈمیں لوٹی ہیں۔
 
 

شیئر: