کنگنا کی فلمی آمدنی میں کمی
بالی وڈ اداکارہ کنگنا رناوت گزشتہ کئی ماہ لگاتار خبروں میں رہیں جس سے ایک جانب ان کی شخصیت متنازعہ ہوئی وہیں اس کا بڑا اثر ان کے فلمی کام کے معاوضے پر بھی پڑا۔ہندوستانی خبروں کے مطابق اداکارہ کنگنا رناوت کی آمدنی میں کمی آگئی ہے ان کی فلمیں بھی بالی وڈ باکس آفس پر کوئی بہترین تاثر نہیں چھوڑ رہیں ۔رواں برس ریلیز ہونےوالی سمرن ناکام ہوئی۔دوسری جانب فلم ' رنگون' بھی کوئی اچھا بزنس نہیں کر پائی۔ کنگنا کے مطابق انہیںفلمیں تو مل رہی ہیں مگر فلموں کے معاوضے کم ہیں ۔واضح رہے کہ چند ماہ قبل کنگنا کے اداکار ریتک روشن سے روابط کی خبروں سے انڈسٹری میں بھونچال مچ گیا تھا۔ اس دوران کنگنا نے دیگر اداکاروں کو سخت تنقید کا نشانہ بھی بنایاتھا۔کنگنا ان دنوں اپنی نئی فلم ' مانیکاریکا، دی کوئین آف جھانسی' کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔