ریاض - - - - - - - ایران کے حمایت یافتہ حوثیوں کے بیلسٹک میزائل کے کچھ ٹکڑے سعودی عرب کے معروف کامیڈین عبداللہ السدحان کے مکان پر آ کر گرے تا ہم اس سے کوئی نقصان نہیں ہوا۔ السدحان کا مکان ریاض کے السویدی محلے میں واقع ہے۔ انہوں نے بتایا کہ حوثی باغیوں کے میزائل حملے پر میرے بچوں نے مزاحیہ تبصرے کرتے ہوئے کہا کہ ابا جان! اس کی بدولت آپ میڈیا کی سرخیوں میں آگئے۔ میزائل حملہ دوپہر 1.47پر ہوا۔ خاندان کا کوئی بھی شخص متاثر نہیں ہوا۔ سعودی فوج اور شہری دفاع کے اہلکاروں نے میزائل کے بچے کھچے ٹکڑوں کو جمع کیا اور اپنے ہمراہ لے گئے۔ میزائل حملے کے بعد السدحان کا مکان مقامی شہریوں کی بیٹھک میں تبدیل ہو گیا۔