Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تھریسا اور ٹرمپ کی ٹیلی فونک گفتگو

واشنگٹن۔۔۔برطانوی وزیر اعظم تھریسا مے نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ٹیلی فون کیا اور یروشلم کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کے حالیہ فیصلے سے متعلق گفتگو کی ہے۔ سب سے پہلے اس ٹیلی فون کال کی اطلاع ڈائوننگ  اسٹریٹ کے ترجمان نے دی جن کا کہنا تھا کہ دونوں سربراہان نے یروشلم کے بارے میں اپنے مختلف موقف پر بات کی۔ ترجمان نے کہا کہ تھریسامے اور ٹرمپ نے یمن میں انسانی بحران کے بارے میں بھی اپنی تشویش پر بات کی۔ ترجمان نے کہا کہ دونوں رہنمائوں نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر اور کاروباری اشیاء کو دستیاب کرنے کے اہم معاملے کی حمایت کا اظہار کیا تاکہ قحط سالی سے بچا جا سکے اور یمنی آبادی کو مشکلات سے نجات دلائی جائے۔
 

شیئر: