Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

برطانیہ 2019ء میں یورپی یونین چھوڑدیگا،تھریسامے

لندن ۔۔۔برطانیہ کی وزیراعظم تھریسامے نے اپنے ملک کے یورپی یونین کے ساتھ بریگزٹ مذاکرات کی تکمیل کے بعد یونین کو چھوڑنے کی تاریخ کا اعلان کر دیا ہے۔برطانوی وزیر اعظم کے مطابق   29 مارچ 2019 ء کو برطانیہ پوری طرح یورپی یونین کو خیرباد کہہ دے گا۔ اپنے بیان میں تھریسامے کا یہ بھی کہنا تھا کہ انخلا کے بعد یورپی یونین اور برطانیہ کے ممکنہ تعلقات پر جلد بات چیت شروع کی جائیگی۔ اْن کے مطابق ابھی بہت سارے معاملات حل طلب ہیں اور وہ نہیں چاہتیں کہ لوگوں کے کاروبار اور زندگیوں کو مذاکراتی عمل سے متاثر کیا جائے۔
 

شیئر: