بحرین میں منتخب اشیاء پر ٹیکس کا نفاذ جنوری سے ہوگا
جمعرات 21 دسمبر 2017 3:00
منامہ: بحرین میں منتخب اشیاءپر ٹیکس جنوری 2018ءسے لاگو ہوگا۔ بحرین کے سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق منتخب اشیاءمیں سگریٹ، سافٹ اور انرجی ڈرنکس شامل ہوں گے۔ منتخب اشیاءپر ٹیکس کے نفاذ کے بعد سگریٹ اور انرجی ڈرنکس کی قیمت میں سو فیصد جبکہ سافٹ ڈرنکس کی قیمت میں 50فیصد اضافہ ہوگا۔