لندن۔۔۔۔۔برطانوی وزیر اعظم کے دفتر سے اعلان کیا گیا ہے کہ سعودی ولیعہد شہزادہ محمد بن سلمان آئندہ برس برطانیہ کا دورہ کرینگے۔برطانوی وزیراعظم کی ترجمان نے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان اور ولیعہد محمد بن سلمان کے ساتھ برطانوی وزیراعظم کے ٹیلیفونک رابطے کے بعد بتایا کہ برطانوی وزیر اعظم آئندہ سال سعودی ولیعہد کو برطانیہ میں خوش آمدید کہنے کی مشتاق ہیں۔