Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

القدس پر ٹرمپ کے فیصلے سے تشدد کو ہوا ملے گی، الفیصل

ریاض۔۔۔۔سعودی محکمہ خفیہ کے سابق سربراہ شہزادہ ترکی الفیصل نے واضح کیا کہ القدس پر امریکی صدر ٹرمپ کے فیصلے سے خطے میں تشدد کو ہوا ملے گی۔ شہزادہ ترکی نے بین الاقوامی خبررساں ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ القدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کا امریکی فیصلہ انتہائی برا ہے۔اس کے نتیجے میں مزید خونریزی ہوگی۔ کشمکش میں اضافہ ہوگا۔ امن حل کا سلسلہ منقطع ہوگا۔اگر اس حوالے سے پہلے سے مشاورت ہوئی ہوتی تو شاہ سلمان، ٹرمپ کو یہ پیغام کیوں دیتے کہ یہ غلط سوچ ہے ۔ اس کا برملا اظہار کیوں کرتے؟ میں یہ نہیں سمجھتا کہ اس فیصلے سے قبل اس پر کوئی بات چیت ہوئی ہو۔

شیئر: