خانیوال ..خانیوال کے قریب ایم 4 موٹر وے پر مسافر بس اور ٹریلر کے تصادم میں ہلاکتوں کی تعداد 11 ہوگئی۔ مسافر بس لاہور سے راجن پور جارہی تھی کہ شدید دھند کے باعث ایم 4 موٹر وے رشیدہ انٹرچینج کے قریب ٹرالر سے ٹکرا کر الٹ گئی۔مرنیوالوں میں بس کا ڈرائیور شامل ہے۔ دھند کے باعث امدادی کاموں میں مشکلات پیش آئیں۔حادثے کے بعد موٹروے کو بند کردیا گیا۔