Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

معمر افراد کی تنہائی دور کرنے والی روبوٹ بلی تیار

    واشنگٹن- - - - ایک ایسی مصنوعی ذہانت والی  روبوٹ بلی تیار کی گئی ہے جو معمر افراد کو  نہ صرف یہ بتایا کرے گی کہ انہیں کس وقت دوا کھانی ہے اور یہ کہ  وہ اپنا چشمہ کہاں رکھ کر بھول گئے ہیں۔ سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ  یہ بلی  ان بوڑھوں کو یہ بھی بتائے گی کہ انہوں نے  کب ڈاکٹر سے  وقت لیا ہے۔ بلی  اصل کی  طرح نہ صر ف میاؤں میاؤں کہتی ہے بلکہ  اپنے  بال بھی پھلا لیتی ہے۔ یہ روبوٹ بنانے کا واحد مقصد  بوڑھوں کی تنہائی، مایوسی اور  بے چینی دور کرنا ہے۔  لطف کی بات یہ ہے کہ یہ روبوٹ بلی  اصل بلی کی طرح یہ بھی چاہتی ہے کہ کوئی اس کے بالوں میں انگلیاں پھیرے ۔

شیئر: