20دسمبر 2017ء بدھ کو سعودی عرب سے شائع ہونیوالے اخبارات عکاظ اورالمدینہ کے صفحہ اول کی شہ سرخیاں:
عکاظ
٭ عوام پہلی ترجیح ہیں، کسی علاقے کو دوسرے علاقے پر ترجیح حاصل نہیں، شاہ سلمان۔
٭ سعودی عرب نے 978ارب اخراجات پر مشتمل سعودی عرب کی تاریخ کے سب سے بڑے بجٹ کا اعلان کردیا۔خادم حرمین شریفین شاہ سلمان سے فلسطینی صدرکی ملاقات ۔ مسئلہ فلسطین کی تازہ صورتحال پر تبادلہ خیال۔
٭ سعودی عرب 2018ء کے دوران 1.1ٹریلین ریال خرچ کریگا۔ محمد بن سلمان۔
٭ سعودی عرب نے پٹرول آمدنی پر انحصار 50فیصد تک کم کرلیا۔
٭ حساب المواطن سٹیزن اکاؤنٹ کے تحت سبسڈی کی تقسیم کا سلسلہ 5برس تک جاری رہے گا۔
٭ تیل کے سوا ذرائع سے مملکت کو 291ارب ریال کی آمدنی ، سعودی عوام پُر خطر مہم میں کامیاب۔
٭ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور محنتانوں کیلئے 450ارب ریال مخصوص۔
٭ سعودی عرب کی زیر قیادت عرب اتحاد نے ریاض پر داغے جانے والے حوثی میزائل حملہ ناکام بنا دیا۔
٭ ریاض پر میزائل حملہ مجرمانہ عمل ہے، باغیوں کی گمراہی کی نشاندہی کرتا ہے، رابطہ عالم اسلامی۔
* * * * *
المدینہ
٭ جدید خدمات ، متوازی ترقی اور ذرائع آمدنی میں تنوع ہے، خادم حرمین شریفین۔
٭ سعودی عرب نے اپنی تاریخ کا سب سے بڑا قومی بجٹ پیش کردیا۔اخراجات کا تخمینہ 978ارب ریال۔
٭ مالیاتی استحکام اور عوام کے معیار معیشت میں بہتری کیلئے کوشاں ہیں، ولیعہد محمد بن سلمان۔
٭ بجٹ خسارے میں کمی25فیصد سے تجاوز کرگئی۔
٭ بجٹ 2018ء میں آمدنی کا تخمینہ 783ارب ریال۔
٭ بجٹ 2018میں اخراجات کا تخمینہ 978ارب ریال۔
٭ بجٹ 2018ء میں خسارہ 195ارب ریال۔
٭ تیل پر انحصار 50فیصد تک کم کرلیا گیا ، حکومت نے مالیاتی امور کو کنٹرول کرنے کی صلاحیت ثابت کردی، وزیر خزانہ۔
٭ شرح نموبڑھانے اور قانون سازی کی تدبیر بہتر بنانے کیلئے خصوصی پروگرام شروع کئے جائیں ، وزیر اقتصاد و منصوبہ بندی۔