Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستانی کرکٹرز کیلئے فزیو اور مساجر کا انتخاب

 
لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹیم کے دورہ نیوزی لینڈ کے لئے فزیو کے طور پر ویب ہیو سنگھ کا تقرر کیا ہے جبکہ پیٹرک مساجر ہوں گے۔پی سی بی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ویب ہیو سنگھ تجربہ کار فزیو ہیں۔انہیں ابھی نیوزی لینڈ کے دورے کے لئے رکھا گیا ہے، توقعات پر پورا اترنے کے بعد ان سے معاہدہ کیا جائے گا جبکہ مساجر کو بھی بیرون ملک سے حاصل کیا جا رہا ہے ، اس مقصد کے لئے پیٹرک کا انتخاب کیا گیا ہے جو اس سے پہلے بھی ٹیم کے ساتھ کام کر چکے ہیں۔سوشل میڈیا منیجرعون زیدی کو بھی ٹیم مینجمنٹ میں شامل کر لیا گیا ہے وہ اسسٹنٹ اور میڈیا منیجر کی دہری ذمہ داریاں نبھائیں گے۔غیر ملکی کوچنگ اسٹاف ٹیم کو دبئی اور نیوزی لینڈ میں جوائن کرے گا۔

شیئر: