ریاض۔۔۔۔مشیر ایوان شاہی اور رکن سربرآوردہ علماء بورڈ ڈاکٹرسعد الشثری نے خبردار کیا ہے کہ سرکاری ٹیکس سے جان چھڑانے کیلئے دروغ بیانی اورحیلے بازی جائز نہیں ۔انہوں نے توجہ دلائی کہ بعض لوگ اس قسم کے امور میں دروغ بیانی کو جائز سمجھتے ہیں، غلط ہے۔ اس سلسلے میں بھی دروغ بیانی جائز نہیں۔ ڈاکٹر الشثری نے سرکاری اداروں سے کہا کہ وہ ٹیکس میں نرمی لائیں، لوگوں کی روزی روٹی کا سوال ہے ۔ٹیکسوں میں نرمی سے اقتصادی بہتر ی حاصل ہوگی۔