Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شراب کا دھندہ کرنے والے 2ایشیائی گرفتار

شقراء۔۔۔۔۔شقراء کمشنری میں ایشیائی باشندوں نے الصفراء محلے میں واقع اپنے کفیل کے مکان کے ایک حصے کو شراب کشید کرنے والے مرکزمیں تبدیل کردیا۔ تفصیلات کے مطابق ایک سعودی فیملی کے ڈرائیور اور اس کے ایشیائی ساتھی نے کفیل کے مکان کے اس حصے کو جس نے انہیںرہائش کیلئے مختص کیا تھا شراب کے اڈے میں تبدیل کردیا۔ وہ پوری کمشنری کو شراب فراہم کررہے تھے۔ کمشنری کے باہر سے بھی لوگ ان کے یہاں سے شراب کی بوتلیں حاصل کرنے پہنچ جاتے تھے۔ کفیل کو اس کا علم ہی نہیں تھا۔اس نے اپنے ڈرائیور کو جس جگہ ٹھہرایا تھا وہاںکمرہ ، باورچی خانہ اور طہارتخانہ تھا۔ دروازہ باہر کی جانب تھا۔ پولیس نے چھاپہ مار کر 16لیٹر والے 7 ڈبے شراب، مختلف حجم کے 11ڈبے اور شراب کی تیاری میںکام آنے والے آلات برآمد کرکے ضبط کرلیا۔

شیئر: