Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اصلاح کا پروگرام پیش نہ کرنے پر 361نجی اسکول بند کردیں گے، وزیرتعلیم

    ریاض - - - - -  وزیرتعلیم ڈاکٹر احمد العیسیٰ نے واضح کیا ہے کہ مطلوبہ اصلاحات مکمل نہ کرنے اور رمضان المبارک کے شروع تک اصلاح پروگرام پیش نہ کرنے پر 361نجی اسکول بند کر دیئے جائیں گے۔ العیسیٰ نے ٹویٹر کے اپنے اکاؤنٹ پر بتایا کہ انہیں کرائے کی غیر موزوں عمارتوں میں کھلے ہوئے نجی اسکولوں کے اجازت نامے معطل کرنے کے فیصلے کی نگران کمیٹی نے رپورٹ پیش کر کے بتایا ہے کہ 1680اسکولوں نے  مطلوبہ اصلاحات نافذ کر دی ہیں۔ اسکولوں کی مجموعی تعداد 2041ہے۔ ابھی تک 361اسکول ایسے ہیں جو ابھی تک غیر موزوں کرائے کی عمارتوں میں کلاسیں جاری رکھے ہوئے ہیں۔ ان سب کو 2برس کی مہلت دی گئی تھی جو رمضان المبارک 1439ھ کے شروع میں ختم ہو جائے گی۔ اگر ان اسکولوں نے مہلت کی باقی ماندہ میعاد کے اندر اصلاحات پروگرام پیش نہ کیا تو انہیں بند کر دیا جائے گا۔ وزیرتعلیم نے مطلوبہ اصلاحات نافذ کرنے والے اسکولوں کے مالکان کو خراج شکروتحسین پیش کیا۔ وزارت تعلیم 2020تک کرائے کی غیر موزوں عمارتوں میں کھلے ہوئے اسکولوں کے معاملات حتمی شکل میں حل کرنے کا تہیہ کر چکی ہے۔

شیئر: