Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

2000روپے کے نوٹ بند ہوسکتے ہیں!

نئی دہلی ۔۔۔۔۔ریزرو بینک آف انڈیا 2ہزار روپے کے نوٹوں کو واپس لے سکتا ہے یا پھر بڑی رقم کی کرنسیوں کی پرنٹنگ روک سکتا ہے۔ ایس بی آئی کی جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2ہزار روپے کے نوٹ کے ذریعے لین دین میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ۔ آر بی آئی نے 8دسمبر 2017تک 7007815کروڑ روپے کے نوٹ چھاپے جس میں سے مارکیٹ میں 300462کروڑ روپے کے نوٹوں کی سپلائی نہیں کی گئی ۔ اسٹیٹ بینک آف انڈیا نے گزشتہ روز ایک رپورٹ میںیہ بات کہی۔

شیئر: