لکھنؤ۔۔۔۔سماج وادی پارٹی کے قومی صدر و سابق وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو نے کہا کہ اتر پردیش میں بی جے پی حکومت جب سے بنی ہے اپوزیشن کے تئیں اس کا رویہ سوتیلے پن کا رہا ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ حکومت میں بیٹھے لوگ انتقام کے جذبات سے ہی فیصلے کرنا اپنا حق سمجھتے ہیں۔ اب اپنی من مانی اور تانا شاہی چلانے اور اپوزیشن کی آواز دبانے کیلئے ریاستی حکومت ’’یوپی کوکابل‘‘لارہی ہے۔ بی جے پی کا یہ کردار غیر جمہوری ہے۔ کوکا بل کہنے کو تو جرم کنٹرول کرنے کیلئے لایا جارہا ہے لیکن اس کے پیچھے بی جے پی حکومت کا مقصد سیاسی
مفادحاصل کرنا ہے۔