Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حساب المواطن کی پہلی قسط جاری

ریاض۔۔۔۔سعودی حکومت نے حساب المواطن سٹیزن اکاؤنٹ میں زر تلافی جمع کرادیاہے ۔42فیصد کو زر تلافی مل گیا۔ کم از کم 300ریال پیش کئے گئے۔ مقامی شہریوں کو اس حوالے سے اعتراض اور شکایت درج کرانے کا حق دیا گیا ہے اور شکایتو ں کی اصولی کا باقاعدہ انتظام کیا گیا ہے۔ حساب المواطن کی پہلی قسط 2ارب ریال پر مشتمل تھی۔10.6ملین افراد اس سے فیضیاب ہورہے ہیں۔ 50فیصد خاندان ایسے ہیں جنہیں انتہائی رقم دی گئی۔دوسری قسط 10جنوری 2018ء کو جاری کی جائیگی۔اس مد کی رقم پر ہر 3ماہ پر نظر ثانی ہوگی۔5روز سے زیادہ مذکورہ رقم بینک میں چھوڑے رکھنے پر کارروائی ہوسکتی ہے۔

شیئر: