Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

العثیم کا مصری کے ساتھ انصاف

ریاض۔۔۔۔اسواق العثیم کمپنی کے ڈائریکٹر عبدالعزیز العثیم نے واضح کیا ہے کہ سعودی شہری کیخلاف مصری انچارج کی بدمعاملگی کی دعویدار وڈیو خود ساختہ ہے۔ان دنوں سوشل میڈیا پر ایک وڈیوگردش کررہی ہے جس میں دکھایا گیا ہے کہ مذکورہ کمپنی کا ایک مصری انچارج ایک سعودی شہری سلطان الحارثی کو دھمکیاں دے رہا ہے اور الحارثی کیخلاف کارروائی نہ کرنے کا مشورہ دینے والوں سے کہہ رہا ہے کہ میں اس کی سرزنش ضرور کرونگا اور اس کے حال پر نہیں چھوڑوں گا ۔ العثیم نے کہا کہ ویڈیو کی تحقیقات کرائی تو پتہ چلا کہ یہ وڈیو ہمارے سعودی بھائی نے ایک ہفتے پہلے بنائی تھی۔ شروع میں وہ جملہ وڈیومیں تھا ہی نہیں جس میں مصری کہہ رہا تھا کہ میں اس کی سرزنش ضرور کرونگا ،یہ جملہ بعد میں کسی اور وڈیوکا حصہ بنایا ہے۔

شیئر: