انوشکا ، ویرات کا اپنے ہی ولیمے پر رقص
اداکارہ انوشکا شرما اور ویرات کوہلی کی تقریب ولیمہ دہلی میں منعقد ہوئی جس میں دونوں اپنے ہی ولیمے میں رقص کرتے دکھائی دیئے۔ ان کے اس رقص کی وڈیو سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر کافی مقبول ہورہی ہے۔واضح رہے کہ ولیمے کی تقریب میں ہندوستانی وزیراعظم نریندر مودی سمیت بالی وڈ اور کرکٹ کی معروف شخصیات نے شرکت کی ۔