ایشوریہ کا بیٹی کےساتھ رقص
جمعرات 21 دسمبر 2017 3:00
بالی وڈ اداکارہ ایشوریہ رائے بچن کی اپنی بیٹی آرادھیا کے ساتھ ڈانس کی وڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی۔ ارب پتی بزنس مین مکیش امبانی کے اسکول میں ’سالانہ یوم‘ منایا گیا جس میں بالی وڈاسٹارز کے ننھے بچوں ابرام خان، آرادھیا رائے بچن، آزاد خان راو¿ اور دیگر نے اپنی پرفارمنس کے ذریعے والدین کو بھی رقص پر مجبور کردیا۔اس سے قبل اسکول کی تقریب کے دوران شاہ رخ خان کے بیٹے ابرام خان کی پہلی پرفارمنس نے نہ صرف سب کے دل جیتے تھے بلکہ میڈیا پر بھی ابرام کے ٹیلنٹ کی بہت زیادہ تعریف کی گئی۔ اب مزید وڈیوز منظر عام پر آئی ہیں جن میں بچوں کے ساتھ ان کے والدین بھی رقصاں نظر آرہے ہیں۔ایک اور وڈیو میں شاہ رخ خان بچوں کے ساتھ ڈانس کررہے ہیں۔