Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

"پاکستان میں مسلم کرسچن فساد کرانے والوں کو منہ کی کھانی پڑیگی"

    مکہ مکرمہ( محمد عامل عثمانی) کشمیر کمیٹی کے رکن اورپاکستان کرسچن ویلفیئر جدہ کے صدر پرویز یوسف  مسیح نے کہا ہے کہ پاکستان میں امن اور ترقی کے دشمن چرچ پر حملہ کر کے پاکستان کے محب وطن کرسچن کو قتل کر کے یہ سمجھتے ہیں اس میں کرسچن مسلمان فساد ہو گا تو یہ ان کی بھول ہے ہم دیگر عوام کی طرح اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ پاکستان کی بہادر افواج پوری محنت سے دہشت گردوں کے خلاف صف آرا ہو کر دہشت گردوں کو پاک سرزمین سے نیست و نابود کرنے میں مصروف ہیں اور اسے جلد کامیابی ہو گی۔ دہشت گرد ملک میں فساد پھیلانے کیلئے کبھی مسجد ، کبھی امام باڑہ اور کبھی گرجا گھر کو نشانہ بنا کرنہتے لوگوں کو نشانہ بنارہے ہیں مگر یہ قربانیاں آنے والی نسل اور امن پسند  پاکستان کیلئے ہمیشہ یاد رکھی جائیگی۔

شیئر: