ریاض ....الخرج کی بلدیہ کے چیئرمین احمد البکیری نے پورے شہر میں پرندے فروخت کرنے والی تمام دکانیں احتیاطی تدابیر کے طورپر بند کرادیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ یہ پابندی محکمہ زراعت کے تعاون سے لگائی گئی۔ کنگ خالد اسپتال اور الخرج میں سیکیورٹی گشتی نے اس سلسلے میں تعاون کیا۔ برڈ فلو وائرس سے متاثرین کی اطلاعات ملی تھیں۔ البکیری نے توجہ دلائی کہ تمام متعلقہ اداروں کے تعاون سے برڈ فلو کا سدباب کیا جارہا ہے۔