Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اقوام متحدہ کی مذمت... اخبارات کی شہ سرخیاں

 اتوار 24دسمبر 2017ءکو سعودی عرب سے شائع ہونے والے عربی اخبار”المدینہ‘کے صفحہ اول کی شہ سرخیاں نذر قارئین ہیں
٭ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے ریاض پر بیلسٹک میزائل حملے اور حوثیوں کی جانب سے اسلحہ کی پابندی کے فیصلے کی خلاف ورزی کی مذمت کردی۔
٭ بجٹ 2018ءکی کارکردگی منکشف کرنے والے 7اشاریئے، اعدادوشمار اور رجحانات کا صاف شفاف زبان میں اظہار، سرمایہ کارانہ اخراجات کی شرح میں اضافہ ،بجٹ کے ڈھانچے کی تنظیم نو، مالیاتی توازن کے دورانیہ میں توسیع، مالیاتی پوزیشن کی سلامتی، قومی قرضوں او ر محفوظ اثاثوں کے اعدادوشمار ، سرکاری اخراجات اور روزگار نمایاں علامتیں ہیں۔
٭ وزارت انصاف نے ایگزیکٹیو کورٹس میں زنانہ شعبے قائم کردیئے۔
٭ جدہ میں کتابو ںکی بین الاقوامی نمائش کا اختتام۔
٭ 6عالمی بینکوں نے 2018ءکے دوران ایک بیرل پٹرول 54تا 62ڈالر تک پہنچنے کا عزم ظاہر کردیا۔
٭ ورکشاپ بند کرنے کی کارروائی رات کے وقت کی جارہی ہے، کوئی تاریخ تک نہیں ڈالی جاتی۔ ورکشاپوں کے مالکان کا شکوہ۔
٭ بیکریوں نے روٹی کا سائز کم کردیا اور براﺅن روٹی کا وزن گھٹا دیا۔
٭ سعودی عرب کے تمام علاقوں میں فوجداری میڈیسن کے مراکز اور کمیٹیاں قائم کردی گئیں۔
٭ امتحانات کے کاغذات یا نتیجے کی کاپی میں جعلسازی پر قید اور 60ہزا ریال تک کا جرمانہ مقرر۔
٭٭٭٭٭٭٭٭
 

شیئر: