Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وزارت تعلیم اور قرضے.... اخبارات کی شہ سرخیاں

 اتوار 24دسمبر 2017ءکو سعودی عرب سے شائع ہونے والے عربی اخبار”الوطن“کے صفحہ اول کی شہ سرخیاں نذر قارئین ہیں:
٭ وزارت تعلیم نے اساتذہ کو آسان شرائط پر قرضے پیش کرنیکا عزم ظاہر کردیا۔
٭ ایران کے حکمراں عراق سے الحشد العراقی کے جنگجو یمن منتقل کرنے کی منصو بہ بندی کرنے لگے۔
٭ آلودگی سے بچنے کیلئے سعودی عرب میں پبلک ٹرانسپورٹ کا استعمال ضروری ہوگیا۔ ینبع ، جبیل ، جدہ، ریاض اور مکہ شہروں میں آلودگی کی شرح انتہا کو پہنچ گئی۔
٭ جازان ریجن کے محکمہ صحت کے عہدیدار مریض کی درخواست پڑھ کر حیرت زدہ رہ گئے، اسپتال میں زیر علاج مریض نے وزارت صحت سے اپنی شادی کرانے کا مطالبہ کردیا۔
٭ سلامتی کونسل نے ریاض پرحوثی میزائل حملے کی مذمت کردی۔
٭ وزارت آبپاشی الاحساءکے نخلستان میں زرعی فارم کے قیام کی حمایت کریگی۔
٭٭٭٭٭٭٭٭
 

شیئر: