Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چکن ڈونٹس بنانے کی ترکیب

اجزاء:
مرغی بغیر ہڈی -ایک کلو (ابال کر ریشے کر لیں)
انڈے -تین عدد
پودینہ-ایک گڈی
میدہ -ایک کپ
ہری مرچیں -پانچ عدد
نمک-حسب ذائقہ
زیرہ پیسہ ہوا-ایک چائے کا چمچ
بیسن -ایک کھانے کا چمچ
سرخ مرچ-ایک کھانے کا چمچ
لہسن ادرک کا پیسٹ-دو کھانے کے چمچ
آئل ڈیپ فرائی کے لیے
ترکیب:چکن میں پودینہ،ہری مرچیں،لہسن ادرک کا پیسٹ ڈال کر ملا لیں ۔پھر دوسرے برتن میں زیرہ ،نمک،بیسن ،سرخ مرچ اور ایک انڈہ ڈال کر اچھی طرح مکس کریں پھرچکن کے کباب بنا کر درمیان میں انگلی کو میدہ لگا کر سوراخ بنا لیں ۔پہلے میدے میں ڈپ کریں پھر انڈے میں ڈپ کرکے فرائی کر لیں ۔
مزید پڑھیں :فرائڈ پراٹھا کیسے بنائیں ؟
 

شیئر:

متعلقہ خبریں