اجزاء:
گائے کا گوشت ۔آدھا کلو
نمک۔ایک چائے کا چمچ
ہلدی۔ایک چوتھائی چائے کا چمچ
تیل ۔آدھا کپ
لال مرچ۔آٹھ عدد ثابت
رائی۔ آدھا چائےکا چمچ
پیاز۔ آدھا کپ تلی ہوئی
لال مرچ۔ایک چائے کا چمچ
زیرہ۔آدھا چائے کا چمچ
کلونجی۔آدھا چائے کا چمچ
ادرک لہسن کا پیسٹ۔ایک کھا نے کا چمچ
گڑ۔دو کھانے کے چمچ
دہی۔آدھا کپ
لیموں کا رس۔دو کھا نے کے چمچ
ترکیب:
ایک برتن میں گائے کا گوشت ڈال کر تین کپ پانی،نمک اور ہلدی کے ساتھ اتنا ابالیں کہ گوشت گل جائے اور ایک کپ یخنی رہ جائے۔ایک برتن میں آدھا کپ تیل گرم کریں ۔اس میں ثابت لال مرچ اور رائی ڈال کر ایک منٹ تک فرائی کریں۔پھر اس میں ابلا ہوا گوشت ،تلی پیاز،پسی لال مرچ،زیرہ، کلونجی،ادرک لہسن کا پیسٹ اور گڑ ڈال کر اچھی طرح بھونیں۔اس کے بعد بچی ہوئی یخنی ،دہی اور لیموں کا رس ڈال کر دس منٹ تک ڈھک کر پکائیں۔اس کے بعد ڈھکن ہٹا کر اتنا بھونیں کہ تیل اوپر آجائے۔گرم نان کے ساتھ پیش کریں۔