Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امریکہ میں تعطیلات کے دوران سفر کرنے والوں کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ

نیویارک۔۔۔امریکہ میں رواں سال سالانہ تعطیلات کے دوران سفر کرنے والوں کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے جسے ماہرین امریکی معیشت کے لیے اچھی علامت قرار دے رہے ہیں۔امیریکن آٹو موبیل ایسوسی ایشن (اے اے اے) کی جانب سے ہر سال جاری کردہ اندازے میں بتایاگیاہے کہ دسمبر کے اختتامی اور آئندہ سال کے ابتدائی چند روز کے دوران سالانہ چھٹیوں کے موقع پر 10 کروڑ 70 لاکھ سے زائد امریکی سڑک، ریل اور ہوائی جہازوں کے ذریعے اپنے آبائی علاقوں، تفریحی مقامات اور دیگر علاقوں کا سفر کریں گے۔ایسوسی ایشن کے مطابق ایندھن کی قیمتوں میں اضافے کے باوجود رواں سال سالانہ تعطیلات کے دوران سفر کرنے والوں کی تعداد گزشتہ سال کے مقابلے میں1.3 فیصد زیادہ رہنے کا امکان ہے۔اے اے اے کے مطابق امریکہ میں یہ مسلسل نواں سال ہے جب سال کے اختتام پر تعطیلات کے دوران سفر کرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔ایسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ 2005ء سے سالانہ تعطیلات کے دوران سفر کرنے والوں کی تعداد میں 25 فیصد کی شرح سے لگ بھگ ڈھائی کروڑ افراد کا اضافہ ہوا ہے۔
 

شیئر: