Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹرمپ نے زخمی فوجیوں کی عیادت کی

واشنگٹن ۔۔۔ سالانہ تعطیلات کی روایت برقرار رکھتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور انتظامیہ کے دیگر اعلیٰ حکام نے دنیا کے مختلف مقامات پر امریکی فوجیوں سے ملاقات کی۔ صدرٹرمپ نے واشنگٹن ڈی سی سے کچھ ہی فاصلے پر واقع والٹر ریڈ نیشنل ملٹری میڈ یکل سینٹر کا دورہ کرکے زخمی سپاہیوں کی عیادت کی۔ وائٹ ہاؤس سے روانہ ہوتے وقت انھوں نے کہا کہ کچھ ہی لمحوں کے لیے ہم وہاں ہوں گے۔اْنھوں نے اِن فوجیوں کو ہر اعتبار سے دنیا کے بہادر ترین اہلکار قرار دیا۔اس دورے کے ایک روز بعد تعطیلات گزارنے کیلئے ٹرمپ دارالحکومت سے فلوریڈا میں واقع مار ائے لاگو کے صحت افزا مقام کی جانب روانہ ہوں گے۔ 
 

شیئر: