ریاض ...سعودی وزارت خزانہ نے 12اسپتال، اسکول اور ہوٹل قائم کرنے کیلئے 851ملین ریال کے مجموعی قرضے جاری کردیئے۔ مجموعی طور پر 2.2ارب ریال کی سرمایہ کاری سے ہوٹل ، اسپتال اور تعلیمی مراکز قائم ہونگے۔5اسپتال قائم کئے جائیں گے ۔ ان میں 1370بستر ہونگے۔ ریاض ، الخبر ، بیشہ اور ابہا کے لوگ فیض یاب ہونگے۔ مدینہ منورہ میں ایک نجی یونیورسٹی قائم ہوگی۔علاوہ ازیں 6ہوٹل اور سیاحتی مرکز، الخرج، شرورہ، جازان اور الخبر میں کھولے جائیں گے۔