جازان میں آتشزدگی پر قابو پالیاگیا
جازن ....جازان ریجن میں شہری دفاع کے ترجمان یحییٰ القحطانی نے بتایا کہ یہاں ایک4 منزلہ عمارت کے ایک فلیٹ میں آگ لگ گئی تھی بجھا دی گئی۔ 38مکینوں کو جن میں 18بچے شامل تھے بحفاظت نکال لیا گیا۔ایک سعودی خاتون آتشزدگی کے دوران جھلس گئی جبکہ شہری دفاع کا ایک اہلکار آگ بجھاتے وقت بے ہوش ہوگیا تھا۔