Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کلبھوشن یادو کے اہل خانہ اسلام آباد پہنچ گئے

 اسلام آباد... ہندوستانی جاسوس کلبھوشن یادو کی والدہ اور اہلیہ نجی ائیر لائن کی پرواز کے ذریعے پیرکو دبئی پاکستان پہنچ گئیں ۔ دفتر خارجہ میں ملاقات ہو گی۔ہندوستانی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ بھی ہمراہ ہونگے۔ اسلام آباد ائیر پورٹ پر ہائی الرٹ ہے ۔ خصوصی سیکیورٹی پلان کے تحت کلبھوشن کے اہل خانہ کو لے جایا گیا ۔دفتر خارجہ کے باہر سیکیورٹی کے سخت انتظامات ہیں ۔ دریں اثنا ءدفترخارجہ نے کہا ہے کہ کلبھوشن کے اہل خانہ سے ملاقات میں ہندوستانی سفارتکار کی موجودگی قونصلررسائی نہیں۔ترجمان نے کہا کہ ملاقات آدھے گھنٹے ہوگی ۔ شفافیت برقرار رکھنے کے لئے ملاقات کی تصاویر اور تفصیلات میڈیا کو فراہم کی جائیں گی۔
 

شیئر: