Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کلبھوشن سے اہل خانہ کی ملاقات،قونصلر رسائی نہیں دی،ترجمان

اسلام آباد ... ہندوستانی جاسوس کلبھوشن یادو کے ا ہل خانہ کو اسلام آباد ائیر پورٹ سے سخت سیکیورٹی میں پہلے ہندوستانی ہائی کمیشن اور پھر دفتر خارجہ پہنچایا گیا ۔ملاقات آدھ گھنٹہ ہوگی۔ کلبھوشن کو خفیہ راستے سے دفتر خارجہ پہنچایاگیا۔ ذرائع نے بتایا کہ کلبھوشن یادو کی اہل خانہ سے ملاقات میں ہندوستانی ڈپٹی ہائی کمشنر موجود نہیں ہونگے۔ سفارتکار کو دوسرے کمرے سے مانیٹرنگ کی اجازت ہوگی۔ قونصلر رسائی نہیں ملی۔ دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے ایک بیان میں تصدیق کی کہ ہند کو کلبھوشن تک قونصلر رسائی نہیں دی گئی۔ملاقات میں ہائی کمیشن کے افسر کی موجودگی کو قونصلر رسائی سے تعبیر نہیں کیا جاسکتا۔ذرائع نے بتایا کہ ہندوستانی حکام نے استدعا کی ہے کہ کلبھوشن کے اہل خانہ کو میڈیادور رکھا جائے۔ ملاقات کے بعدکلبھوشن کی اہلیہ اور والدہ کو دوبارہ ہندوستانی ہائی کمیشن لے جایا جائے گا ۔ پیر کی شام اہل خانہ واپس جائیں گے۔

شیئر: