صنعاء.... مختلف محاذوں پر حوثی باغیوں کو پے درپے شکست کا منہ دیکھنا پڑ رہا ہے۔ ہزاروں تربیت یافتہ جنگجو عناصر ہاتھ سے نکل گئے ہیں۔ حوثی باغی جنگجو عناصر کی کمی پوری کرنے کیلئے اغوا کی وارداتیں کررہے ہیں۔ یتیم اور بے سہارا بچوں کو پکڑ کر عسکری تربیت دینے لگے ہیں۔ حوثیوں نے جگہ جگہ تربیتی کیمپ قائم کئے ہیں جہاں ایک جانب تو کچا ذہن رکھنے والے لڑکوں کو اسرائیل اور امریکہ سے ٹکر لینے پر آمادہ کرنے والی باتیں کی جارہی ہیں جبکہ دوسری جانب انہیں فوجی تربیت بھی دی جارہی ہے۔