بیجنگ ..... ماں کے بالوں کا گچھا نومولود کے پیر کی انگلی میں اس بری طرح الجھا کہ اب ڈاکٹروں نے اسے انگلی کٹوانے کا مشورہ دیا ہے۔ بال پھنسنے کی وجہ سے انگلی سیاہ پڑ گئی اور سوجھ گئی۔گچھا پھنسنے کیوجہ سے خون کا دورانیہ رک گیا تھا۔ بتایا جاتا ہے کہ یہ سلسلہ تقریباً10گھنٹے تک جاری رہا جس کے بعد اسے ڈاکٹروں کے پاس لیجایا گیا۔ نومولود کی عمر 2ماہ بتائی جاتی ہے۔اسے علاج کیلئے اسپتال میں داخل کرادیا گیا ہے۔ ڈاکٹر اس بات کا جائزہ لے رہے ہیں کہ خون کی گردش معمول کے مطابق شروع ہوتی ہے یا نہیں۔ بچے کے باپ نے بتایا کہ اس کی ماں اپنے علیل والد کی دیکھ بھال کیلئے اسپتال میں تھی جبکہ وہ اس بچے اور ایک سالہ بہن کی دیکھ بھال کررہے تھے۔