نیویارک- - - - کمپیوٹر کی سیکیورٹی کے ایک ماہر کا کہنا ہے کہ آپ کا لیپ ٹاپ بھی ہر وہ چیز ریکارڈ کر رہا ہوتا ہے جو آپ ٹائپ کر تے ہیں ۔ زیادہ تر ہیکرز ایچ پی کے کمپیوٹر پر حملہ کرتے ہیں اور وہ اب تک اس کے 475ماڈل ہیک کر چکے ہیں ۔ ایچ پی نے اس بات کا اعتراف کیا کہ اس کے لیپ ٹاپ ہیک ہوتے رہے ہیں اور اس نے اب انہیں ویب سائٹ کے ذریعے ٹھیک کرنے کا سلسلہ شروع کر دیا ہے ۔ ماہرنے کہا کہ چند دنوں پہلے مجھ سے پوچھا گیا کہ کیا ہم ایچ پی کے لیپ ٹاپ کا کی بورڈ کنٹرول کر سکتے ہیں ۔ میں نے اس پر کی بورڈ کا ڈرائیور کھولا اور کچھ برائوزنگ کے بعد مجھے پتہ چلا کہ لاگ ان خراب کر دیا گیا ہے ۔ دوسرے معنوں میں اسے ہیک کر لیا گیا تھا۔