Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انڈونیشیا میں آتش فشاں پہاڑ نے راکھ اور دھواں اگلنا شروع کر دیا

جکارتہ۔۔۔ انڈونیشیا کے جزیرہ بالی میں واقع آتش فشاںسے چھوٹے پیمانے کے دھماکے  کے بعد راکھ اور دھواں  نکلنا شروع  ہو گیا ہے ۔راکھ اور دھویں کے بادل 2500 میٹر بلندی تک پہنچ گئے ہیں جس سے صرف  10 کلومیٹر کے علاقے کو خطرہ لاحق ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اس آتش فشاں میںاکثر چھوٹے پیمانے کے دھماکے ہوتے رہتے ہیں جو باعث تشویش نہیں ۔ سیاحوں کے پسندیدہ ترین علاقے جزیرہ بالی میں آخری بار  1963ء میں دھماکہ ہوا تھا جس کے نتیجے میں 11 سو افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔
 

شیئر: