Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جاوا میں شدید زلزلہ سے 2 افراد ہلاک

جکارتہ۔۔۔ انڈونیشیا کے جزیرہ جاوا میں شدید زلزلہ سے 2 افراد ہلاک اور درجنوں گھروں کو نقصان پہنچا۔ زلزلے کی شد ت6.5 ریکارڈ کی گئی جو زیرِ زمین 91 کلو میٹر کی گہرائی میں تھااس کا دورانیہ 20 سیکنڈ رہا۔عمارت گرنے سے ایک خاتون اور مرد ہلاک ہو گئے۔زلزلے کے باعث لوگوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ اپنا گھر بار چھوڑ کر محفوظ مقام کی طرف منتقل ہو گئے۔ زلزلے سے 40 گھر منہدم اور65 کو جزوی نقصان پہنچا۔زلزلے سے کئی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا جس کے باعث متاثرین کو کھلی جگہ منتقل کیا گیا ۔
 

شیئر: