Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بدعنوانی کے مزید 20اہم ملزمان رہا

 ریاض ..... امریکی جریدے وال اسٹریٹ جرنل نے باخبر سعودی سرکاری مشیر کے حوالے سے اطلاع دی ہے کہ بدعنوانی کے تحت حراست میں لئے گئے 20افراد کو مالیاتی سمجھوتے کے بعد رہا کردیا گیا۔ ان میں اعلیٰ عہدیدار اور شہزادے شامل ہیں۔سعودی حکومت نے حال ہی میں انسداد بدعنوانی مہم کے تحت حراست میں لی جانے والی کئی شخصیات کو رہا کیا ہے۔ ان میں وزارت خزانہ کا ایک سابق عہدیدار ، ایک کمپنی کا اعلیٰ عہدیدار اورکئی معروف سرمایہ کار شامل ہیں۔سرکاری مشیر نے امریکی جریدے سے گفتگو کرتے ہوئے واضح کیاکہ 20افراد نے مالیاتی سمجھوتے کی حامی بھر لی تھی اس کے بعد انہیں رہا کیا گیا۔ آئندہ ایام میں زیادہ افراد رہا ہونگے۔ حکومت ایسے ہر شخص کا معاملہ طے کرنے کی خواہا ں ہے جو حکومت کے ساتھ زیر بحث مسائل کے خاتمے کے خواہشمند ہوں۔امریکی جریدے نے واضح کیا ہے کہ شہزادہ محمد بن سلمان کی انسداد بدعنوانی مہم کو سعودی عرب میں عوامی سطح پر بڑی پذیرائی مل رہی ہے۔ اس کے تحت 200سے زیادہ اہم سرکاری عہدیدار، سرمایہ کار اورشاہی خاندان کے افراد گرفتار کئے گئے۔

2017میں سعودی عرب کی اہم ترین خبرکیا تھی؟

شیئر: