جدہ.... جدہ کے ایک مشہور مال کے ریستوران میں آگ لگ گئی تھی قابو پالیاگیا۔ عینی شاہدین نے اس بات پر افسوس ظاہرکیا کہ ریستوران میں آگ پر قابو پانے کا کوئی انتظام نہیں تھا۔جمیلہ مظفر نامی سعودی خاتون نے تفصیلات بتاتے ہوئے واضح کیا کہ آگ لگنے پر شروع میں سلامتی کے وسائل سے استفادہ کیا گیا۔ ایسا لگا کہ ما ل کے کارکنان کو اس قسم کی صورتحال سے نمٹنے کا تجربہ تھا اور نہ ہی علم۔ مال کے کارکنان بروقت اور مناسب تصرف سے ناواقف نظر آئے۔