ویسٹ انڈین ٹیم فتح کی تلاش میں
کرائسٹ چرچ:ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیم دورہ نیوزی لینڈ کے دوران آج پھر فتح کی تلاش میں تیسرا ون ڈے کھیلنے میدان میں اترے گی ۔ اس سال مہمان ٹیم ناکامیوں سے دوچار ہے اور 21میں15ون ڈے میں شکست کا سامنا کرنے پر مجبور رہی۔ نیوزی لینڈ کے دورے میں اسے ٹیسٹ سیریز میں0-2سے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا جبکہ ون ڈے سیریز کے3میںسے2میچ میزبان ٹیم پہلے ہی جیت کر سیریز اپنے نام کرچکی ہے ۔ ویسٹ انڈین ٹیم تیسرے میچ میں فتح کے ذریعے سال کا اختتام قدرے بہتر انداز میں کرنے کے ساتھ کلین سوئپ سے بچنے کیلئے بھی کوشاں ہو گی۔دوسری جانب نیوزی لینڈسیریز میں مکمل فتوحات کے حصول کا خواہشمند ہے۔اس میچ کیلئے اس کی ٹیم میں کسی تبدیلی کا امکان نظر نہیں آتادوسرا ون ڈے جیت کر سیریز اپنے نام کرنے والی ٹیم برقرار رکھی جائے گی۔ویسٹ انڈین ٹیم اپنے بولر رونسفورڈ بیٹن کے بغیر کھیلے گی جو انجری کا شکار ہو گئے ہیں جبکہ ان کا بولنگ ایکشن بھی رپورٹ ہو چکا ہے جو مشکوک قرار دیا گیاہے۔ انہیں 14 دن کے اندر اپنا ایکشن کلیئر کرانا ہے اور ایسا نہ ہو سکا تو ان کی بولنگ پر پابندی لگ جائے گی۔رونفورڈ کو اسی سیریز میں ون ڈے کیپ ملی تھی۔دوسرا ون ڈے نہ کھیلنے والے کرس گیل اس میچ میں ٹیم کا حصہ ہوں اور ان سے بہت سی امیدیں وابستہ ہیں۔ اوپنر کائل ہوپ کو ان کے لئے جگہ خالی کرنا ہوگی۔