Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ون ڈے سیریز:ویسٹ انڈیز کےخلاف نیوزی لینڈ ٹیم کا اعلان

ویلنگٹن :نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی نے ویسٹ انڈیز کے خلاف شیڈول ہوم ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کیلئے ا سکواڈ کا اعلان کر دیا۔ کپتان کین ولیمسن اور مایہ ناز بلے باز روس ٹیلر پہلا ون ڈے کھیلنے کے بعد دوسرے اور تیسرے میچ میں آرام کریں گے۔ ولیمسن کی عدم موجودگی میں ٹام لیتھم دوسرے اور تیسرے ون ڈے میں ٹیم کی قیادت کریںگے۔جارح مزاج اوپننگ بیٹسمین مارٹن گپٹل انجری کے باعث سیریز سے باہر ہیں ان کی جگہ جارج وورکر اوپننگ کریں گے۔
مزید پڑھیں:دورہ نیوزی لینڈ،قومی ٹیم کا اعلان
 ولیمسن کالی آندھی کے خلاف شیڈول ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ بھی نہیں کھیلیں گے۔ اعلان کردہ اسکواڈ کپتان کین ولیمسن، ٹم ساوتھی، ٹوڈ ایسٹل، ٹرینٹ بولٹ، کولن ڈی گرینڈ ہوم، لاکی فرگوسن، میٹ ہنری، ٹام لیتھم، ایڈم ملن، کولن منرو، ہنری نیکولز، روز ٹیلر اور جارج وورکر پر مشتمل ہے۔ نیل بروم اور مچل سینٹنر دوسرا اور تیسرا ون ڈے کھیلیں گے۔ نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ون ڈے سیریز کا آغاز 20 دسمبر سے ہو گا۔ ٹیسٹ سیریز 0-2سے کیویز کے نام رہی۔

شیئر: