مکہ میں شاہ عبدالعزیز کی نایاب تصویر
ریاض .... حجاز کو اپنی قلمرو میں شامل کرنے کے بعد مکہ مکرمہ دارالحکم سے نکلتے وقت 1925ءکی شاہ عبدالعزیز کی نایاب تصویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی۔ شاہ عبدالعزیز کے ہمراہ عوام کا جم غفیر ہے اور اطراف میں گھوڑے بھی کھڑے ہیں۔ سعودی صارفین نے اس پر غیر معمولی پسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے اعتراف کیا ہے کہ یہ واقعی نایاب تصویر ہے اور اس سے قبل انہوں نے کبھی یہ تصویر نہیں دیکھی تھی۔