Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان انڈر 19 نے آسٹریلیا کو 6 وکٹوں سے ہرا دیا

 
میلبورن:پاکستان انڈر 19 ٹیم نے آسٹریلیا کو 6 وکٹوں سے شکست دیتے ہوئے ورلڈکپ کیلئے شروع ہونے والے دورے کا فاتحانہ آغاز کر دیا۔میلبورن میں کھیلے گئے میچ میں جونیئر ٹیم کے کپتان حسان خان نے ٹاس جیت کر میزبان ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ آسٹریلوی ٹیم 9 رنز پر 2 وکٹیں گرنے کے بعد میکنزی ہاروی کی سنچری کی بدولت 45.1 اوورز میں 241 رنز بنانے میں کامیاب رہی۔ میکنزی 136 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے۔ائرن ہارڈی 46 اور ہیریسن ووڈ کے 21 رنز کےسوا کوئی بیٹسمین ڈبل فگرز میں نہ پہنچ سکا۔پاکستان کی جانب سے محمد موسیٰ نے 33 رنز دیکر 4 وکٹیں لیں، ارشد اقبال نے 53 رنز دیکر 3، سلمان شفقات نے 34 رنز دیکر 2 جبکہ علی زریاب آصف نے 26 رنز دیکر سنچری بنانے والے میکنزی کی وکٹ حاصل کی۔ پاکستانی ٹیم نے نے علی زریاب آصف اور سعد خان کی ناقابل شکست نصف سنچریوں کی بدولت ہدف 44.2 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔علی زریاب 92 گیندوں پر 3 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 63 جبکہ سعد خان 62 گیندوں پر 6 چوکوں کی مدد سے 53 رنز بنانے میں کامیاب رہے۔ اوپنرز محمد زید عالم اور عمران شاہ نے 35،35 رنز اسکور کئے۔ وکٹ کیپر بیٹسمین روحیل نذیر نے 34 رنز کی اننگز کھیلی۔ لارنس نیل اسمتھ، ہریسن میکون اور مارک ہارڈی نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔ ایک بیٹسمین رن آوٹ ہوا۔ میکنزی ہاروی مین آف دی میچ قرار پائے۔3ون ڈے کی سیریز میں پاکستان انڈر 19 کو ایک صفر کی برتری حاصل ہو گئی ہے ۔

شیئر: