اقوام متحدہ ۔۔۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے امریکہ کی طرف سے فنڈز کی فراہمی میں کٹوتی کے اعلان کے بعد اپنے 72ویں اجلاس میں 2018-2019 ء کیلئے 5 فیصدکٹوتی کے ساتھ 5.4 ارب ڈالر کے بجٹ کی منظوری دیدی۔ یہ خطیر رقم سیاسی امور، بین الاقوامی امن و قانون، علاقائی تعاون برائے ترقی، انسانی حقوق اور انسانی ہمدردی کے امور اور پبلک انفارمیشن کے شعبوں میں خرچ کئے جائیں گے۔ عالمی ادارے کی طرف سے جاری رپورٹ کے مطابق 2018-2019 ء کیلئے بجٹ کا حجم رواں 2سال 2016-2017 ء کے بجٹ سے 286 ملین ڈالر یعنی 5 فیصد کم ہے۔