واٹس ایپ صارفین ٹو اسٹیپ ویری فکیشن اکٹیو کریں
جمعرات 28 دسمبر 2017 3:00
ریاض: اتصالات بورڈ نے واٹس ایپ صارفین کو ہدایت کی ہے کہ ہیکرز سے بچنے کے لئے ٹو اسٹیپ ویری فکیشن آپشن کو ایکٹیو کیا جائے۔ اعلامیہ میں کہا گیا کہ تمام واٹس ایپ صارفین اپنے نجی معلومات کے علاوہ اکاؤنٹ ہیک ہونے سے بچانے کے لئے ٹو اسٹیپ ویری فکیشن آپشن کو فعال کریں۔
صارفین کسی انجانے شخص سے ارسال کئے گئے لنک نہ کھولیں اور نجی معلومات کسی کے ساتھ شیئر نہ کریں۔ واضح رہے ٹو اسٹیپ ویری فکیشن ایکٹیو کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ سیٹنگ میں اکاؤنٹ کلک کریں اور وہاں ٹو اسٹیپ ویری فکیشن آپشن میں ہدایات کے مطابق 6نمبر اور ای میل ایڈریس ڈالیں۔